• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ،لیبر یونینز،ایپکا اور سماجی رہنمائوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی مختلف اساتذہ تنظیموں،لیبر ٹریڈٖ یونینز،ایپکا اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں کا علیحدہ صوبہ کے قیام اور اساتذہ،ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ،عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں مشترکہ گرینڈ الائنس کا اعلان کیاجائے گا،اساتذہ تنظیموں کے وفد کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین کریں گے،رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ گذشتہ 20سالوں سے سرائیکی جماعتوں ، سابق و موجودہ اراکین اسمبلی نے الگ صوبہ کے قیام کے لئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا اور نہ ہی سرائیکی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو سکیں ، یہی وجہ ہے کہ آج ایک طویل عرصہ کے بعد اساتذہ سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ سنجیدہ افراد نے الگ صوبہ کے قیام سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مشترکہ گرینڈ الائنس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین