• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق آگاہی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)تشدد کا شکار خواتین کو چاہیے کہ وہ انسداد تشدد برائے خواتین مرکز کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے،بحثیت پاکستانی ہمیں ایسے مذموم واقعات کی روک تھام کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انسداد تشدد برائے مرکز خواتین سے پرنسپل ادارہ نزہت صبور،سینئر سائیکالوجسٹ منیزہ بٹ اور دیگر نے مقامی ادارے اور وی اے ڈبلیو سی کے اشتراک سے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں آگاہی سیمینار سے خطاب میں کیا،سیمینار میں سوشیالوجی ، اینتھریالوجی اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی،اس موقع پر سائبر کرائم اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے قوانین کے بارے میں شرکا کو بتایا گیا اور ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ کونسلینگ اور مصالحت کی سہولتوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ 
تازہ ترین