• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ کے احکامات معطل، ایس ایچ او اور ملزمان کو نوٹس جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او اور ملزمان کو نوٹس جاری کر دئیے،فاضل عدالت میں کوٹ ادو کے رہائشی محمد رمضان نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں نے گھر میں داخل ہوکر اسے بری طرح زد و کوب کیا،اسے مطمئن کرنے کے لیے پنچایت بھی ہوتی رہی مگر داد رسی نہ ہوسکی تو اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا لیکن پولیس نے وقوعہ کی تصدیق کے باوجود درخواست خارج کردی۔
تازہ ترین