• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا وائرس کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم


وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے۔

جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنائے ہیں، کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ماسک موجود ہیں، مزید ماسک کے لیے آرڈر دے دیے گئے۔ سندھ حکومت مکمل طور پر تیار ہے۔

ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سندھ اور وفاقی حکومت ایک ساتھ ہیں۔

تازہ ترین