• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس، کراچی میں میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب

کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد کراچی میں ماسک کی قیمت بڑھ گئی، ماسک نایاب ہو گئے


پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیسز سامنے آنے پر کراچی شہر میں میڈیکل اسٹورزسےماسک غائب ہو ئے ہیں ۔

کراچی شہر کے میڈیکل اسٹورمالکان نے جیونیوزسےگفتگو کے دوران بتایا کہ عام ماسک کا ڈبہ پہلے300سے400روپےتک کا تھا جس کی اب قیمت کئی گناہ بڑھنے کے بعد عام ماسک کےڈبےکی قیمت ہزارروپے سے زائد ہو گئی ہے ۔

مالکان کے مطابق عام ماسک کی قلت بھی ہے جبکہ ماسک این۔95 بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔

دکاندار کے مطابق ماسک مہنگےہونےکےباوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: ویانا: اقوام متحدہ کے دفتر میں کورونا وائرس کا کیس

یہ بھی پڑھیے: سندھ: کورونا وائرس کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس: کے ایم سی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کراچی کے آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرا شخص اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یا پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تازہ ترین