امریکا اور جنوبی کوریا نے سالانہ جنگی مشقوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کے التوا کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔
امریکا اور جنوبی کوریا کے متعدد فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور اس وقت کئی فوجیوں کو قرنطینہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد عسکری تنصیبات بند کی جا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں 20 کوریائی فوجیوں اور ایک امریکی فوجی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہو چکی ہے ۔