آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گریگ چیپل نے لاہور کے شاہ فیصل گراؤنڈ میں کلب میچ دیکھا

گریگ چیپل نے لاہور کے شاہ فیصل گراؤنڈ میں کلب میچ دیکھا


سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل اِن دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج لاہور کے شاہ فیصل گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری کلب کا میچ بھی دیکھا۔

سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

گریگ چیپل آج لاہور کے شاہ فیصل گراؤنڈ پہنچے جہاں انہوں نے کلب ٹیموں کے درمیان میچ بھی دیکھا۔

اس موقع پر گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ اُنہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔

گریگ چیپل نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمان قادر سے بھی ملاقات کی اور عبدالقادر کی وفات پر تعزیت کی۔

لاہور میں مختصر قیام کے بعد گریگ چیپل کراچی روانہ ہوگئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید