• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے شرح اموات دو فیصد ہے، ڈائریکٹر این آئی ایچ

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ دونوں افراد صحتیاب ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں متاثرہ شخص کی فیملی کے ٹیسٹ کر لیے گئے جو منفی ہیں۔

میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ ایران کے کورونا وائرس کے اعلان سے پہلے کچھ زائرین واپس آچکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے آنے والوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھنے کی کمیٹی میں سفارش کی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے تیسرے بندے کو زکام وغیرہ ہوجاتا ہے، تاہم ضروری نہیں کہ وہ کورونا سے ہی متاثر ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ماسک کی کمی کے حوالے حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، ماسک تیار کرنے والے مقامی افراد کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

تازہ ترین