• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ براہِ راست پروازوں پر پابندی عائد

ایران کے ساتھ براہِ راست پروازوں پر پابندی عائد


پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام براہِ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے دوکیسز کی تصدیق کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تہران سے کراچی پہنچنے والے تمام مسافر کلیئر قرار

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کی درمیانی شب 12بجے کے بعد سے تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی جبکہ ایئر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن پانچویں روز بھی بند ہے اور ایران جانے والے زائرین کو صوبے میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 270 مسافروں کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ روز دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی، ایران سے آنے والے کراچی اور اسلام آباد کے دو افراد کو وائرس کی تصدیق کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین