• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلی گیس معاملہ: سندھ حکومت کا پورٹ قاسم کو مراسلہ


زہریلی گیس معاملہ: سندھ حکومت کا پورٹ قاسم کو مراسلہ


ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہونے والی ہلاکتوں اور مشتبہ کنٹینر کے معاملے پر پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کو مراسلہ بھیج دیا۔

ادارہ تحفظ ماحولیات نے اپنے مراسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی سے ایئرکوالٹی رپورٹ اور مانیٹرنگ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مراسلے میں مشتبہ کنٹینر کے پورٹ قاسم پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کنٹینر کی ان لوڈنگ سے مزدوروں کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ادارہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم مستقل بنیادوں پر ایئرکوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن بنائے اور فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے پورٹ پر اقدامات کیےجائیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں مشتبہ گیس کے اخراج سے کم از کم 14 افراد جاں بحق اور متعدد متاثر ہوئے تھے۔


تازہ ترین