ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سر ویو رچرڈز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشن میں خصوصی دلچسپی لی اور بیٹسمینوں کو بیٹنگ کے مختلف گُر سکھائے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس کے دوران ٹیم کے مینٹور سر ویو رچرڈز نے بیٹسمینوں کو بہت قریب سے جانچا جبکہ شین واٹسن، جیسن رائے اور احمد شہزاد نے اُن سے بیٹنگ ٹپس لیں۔
ویو رچرڈز نے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رکنے کا گر سکھایا اور لانگ ہٹس مارنے کے بارے میں بتایا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی انہیں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔