• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو میں کل چار ٹیمیں میدان میں اُتریں گی

پی ایس ایل فائیو میں کل چار ٹیمیں میدان میں اُتریں گی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کل چار ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔ ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز سے ٹکرائے گی، جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ دونوں میچز جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطان ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کامقابلہ کرے گی۔ کنگز کے دو میچز میں دو پوائنٹس ہیں ، جبکہ ملتان نے دو کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس کی تعداد 4 کرلی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ہی ٹیموں کو دو ،دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البتہ زلمی نے ایک کامیابی بھی حاصل کی ہے، یوں اس کے دو پوائنٹس ہیں، جبکہ قلندرز ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

جیوسوپر تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین