شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خالد متین ایڈووکیٹ اگلے ایک سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں دیگر نومنتخب عہدیداروں میں نائب صدر ندیم اکرم ملک، جنرل سیکرٹری احسن ورک، فنانس سیکرٹری سعید اقبال اور ممبران مجلس عاملہ شیخ ممتاز احمد، سید انور علیمی ،محمد عارف ملہی، مرزا نذیر احمد بیگ اور عبدالمجید خان شامل ہیں۔