کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا، دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بڑھا دیا لیکن جب ماسک کی تلاش میں میڈیکل اسٹورز کا رخ کیا تو پتہ چلا یہ تو ناپید ہیں۔
ایسے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک میڈیکل ا سٹور نے شہریوں میں ماسکس کی مفت فراہمی شروع کردی، ماسکس کے حصول کی تلاش میں آنے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی تو انہیں قطار میں انتظار کرنے کے ساتھ شناختی کارڈز نمبر کا اندراج بھی کرانا پڑا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹور کے مالک نے بہت اچھا اقدام کیا ہے کہ یہ ماسک ہم لوگوں میں بالکل مفت تقسیم کر رہے ہیں، جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے رسپائیریٹری ماسک بہت ضروری ہے۔