• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچ بالرز اور بیٹسمین دونوں کیلئے اچھی تھی، رمیز راجہ

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کی پچ کو سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بہترین قرار دے دیا۔

رمیز راجہ نے میچ میں کمنٹری کی اور میچ کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پچ کے حوالے سے اپنے تاثرات لکھے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ آج جس پچ پر میچ کھیلا گیا وہ اس پی ایس ایل کی بہترین پچ تھی جو کہ بالرز اور بیٹسمین دونوں کے لئے سازگار تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں اور ہائی اسکورنگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

تازہ ترین