کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے تہران، قُم اور مشہد میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے۔
اس کے علاوہ ایران کے 22 صوبوں کے دارالحکومتوں اور متاثرہ علاقوں میں بھی جمعے کے اجتماعات منسوخ کئے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسکول اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔