• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنڈرلینڈ میں ایک گھر سے مرد اور عورت کی لاشیں برآمد

لندن (نیوز ڈیسک) سنڈرلینڈ میں ایک گھر سےمشتبہ قتل خودکشی کے واقعے میں 68 سالہ عورت اور 44 سالہ مرد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو دن 10 بجے ایک خاتون کی ویلفیئر کے حوالے سے تشویش پر پولیس کو سٹینلے گارڈنز میں ایک ایڈریس پر طلب کیا گیا تھا، جہاں سے 68 سالہ عورت اور 44 سالہ مرد کی لاشیں ملیں۔ نارتھمبریا پولیس نے کہا کہ اس مرحلے میں کسی اور کو مشکوک خیال نہیں کیا جارہا۔ مرد اور عورت دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر جین فیئر لیمب نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ایک عورت اور مرد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ان کے لواحقین کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے اور فی الوقت سپیشلسٹ فیملی لائیژن آفیسرز کی ایک ٹیم ان کو سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔ اس تکلیف دہ وقت میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ فرانزک ٹیمیں ایڈریسپر موجود تھیں جبکہ آفیسرز بھی مختلف انکوائریز کیلئے دن بھر پراپرٹی پر موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی آفیسرز کسی اور کو دیکھ رہے ہیں۔ اگر ان اموات کے حوالے سے کسی کے پاس معلومات ہیں تو وہ 101 پر کال کرے۔
تازہ ترین