مردان(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق آج اتوار کو شام چھ بجے بنک روڈ پر جلسہ عام سے خطا ب کریں گے ،جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی امیر مولانا عطاء الرحمان اور جنرل سیکرٹری عماد اکبر حسان نے بتایاکہ مرکزی امیر کا جلسہ مردان کی سیاسی فضاتبدیل کردے گی انہوںنے کہاکہ جلسے میں پچاس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔