مردان(نما ئندہ جنگ) مردان نواحی علاقہ منگا میں گھرمیں گیس سلینڈر پھٹنے سے زور دار دھما کہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتو ن اپنے دو بیٹوں سمیت شدید زخمی ہو گئی ریسکیو ٹیم نے زخمیو ں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتا ل پہنچا دئیے تھانہ صدر کے علاقہ ہسپتال کورونہ منگامیں ہفتہ کے روز شاہد اللہ کی والدہ مسماۃ (ف) گھر میں نا شتہ تیا ر کر رہی تھی کہ اس دوران گیس سلینڈر اچا نک زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مسماۃ (ف) ان کا جواں سال بیٹا شاہد اور سات سالہ فیضا ن شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دئیے گئے جہاں ایک زخمی فیضان کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔