• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی خزانہ ، ایف بی آر سے طورخم کسٹم اسیکنڈل کی جامع رپورٹ طلب

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے طورخم کسٹم اسیکنڈل میں 355کنٹینرز کے ڈیوٹی کے بغیر کلیئرنس کے معاملے کی ایف بی آر سے ایک ماہ میں جامع رپورٹ طلب کر لی اور آئندہ اجلاس میں اسکینڈل کا انکشاف کرنیوالے ڈی جی ڈائر یکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس زاہد کھوکھر ، چیف کلکٹرنارتھ آصف جاہ اور ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کیا ہے، ہاٹ منی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ، مشیر خزانہ کے آنے تک تمام حکومتی بلز پر غور موخر کردیا گیا، کمیٹی نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اجلاس میں آنے تک تمام حکومتی بلز پر غور موخر کر دیا ہے جبکہ مہنگائی، شرح سود اور ہاٹ منی کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں گورنر سٹیٹ بنک کو طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین