• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو،7افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو اتھارٹی نے 7 افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ زاہد اختر کو ڈپٹی منیجر پروکیورمنٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔ محمد اکرم ملک کی خدمات خالی آسامی پر ایس ای بہاولپور سرکل کے سپرد کردی گئی، ماریہ یاسین کو ریونیو آفیسر میپکو موسیٰ پاک ڈویژن ملتان، ایس ڈی او سیدہ قرۃ العین کو ریونیو آفیسر میپکو سٹی ڈویژن بہاولپور، عبدالباری کی خدمات ایس ای خانیوال سرکل کے سپرد کردی گئیں، ایس ڈی او سیف اللہ کی خدمات ایس ای مظفرگڑھ سرکل کے سپرد، ایس ڈی او فیصل رسول انصاری کی خدمات ایس ای ڈی جی خان سرکل کے سپرد کی گئی ہیں۔
تازہ ترین