پشاور(کامرس رپورٹر)ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے ہنگو میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہےاور جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 50ہزار روپے فی کس اور زخمیوں کے لئے 25-25ہزار روپے فی کس مالی امداد کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گااور ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا انہوں نے کے پی کے کے ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے رابطہ کریں تاکہ ان کی مدد کو یقینی بنا یا جاسکےگزشتہ ماہ ہنگو کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 7 مزدور جاں بحق ہوئے تھے تو ایم ڈی پاکستان بیت المال نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے7 مزدوروں کو شانگلہ جاکر ان کے لواحقین کے لئے 50-50ہزار روپے فی کس مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کئے تھے اور زخمی ہونے والے مزدور جو پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل تھے ایم ڈی پاکستان بیت المال کی ہدایت پر اُن زخمی مزدوروں کے علاج پر 27لاکھ روپے کے چیک پمزہسپتال کو دیئے گئے۔