برن (پ ر) پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈر کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے وفاقی وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری سے جنیوا میں ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی وژن کے مختلف ایشوز، ٹورازم، ہیومن رائٹس اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر راجہ سعید نے ٹاسک فورس پیپر وفاقی وزیر کو پیش کیا۔ راجہ سعید نے شیریں مزاری کو بتایا کہ ٹاسک فورس پیپر کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی عہدیداران، وزارت اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تعاون، رہائشی ٹیکس اور انفرا اسٹرکچر کی منصوبہ بندی، یونین کونسل کے لیے عملی پروگرام اور بلدیاتی نظام کو فعال کرنا، سیاحوں کے لیے ملبوسات اور جامع پروگرام، زراعت کے شعبے میں ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔ شیریں مزاری نے راجہ سعید اور اوورسیز پاکستانیوں کی کوششوں کو سراسہ اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔