مردان( نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ، اہم فیصلے غیر منتخب لوگ کرتے ہیں، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے اور لانے والے دونوں پریشان ، ان ہاؤس تبدیلی مسائل کا حل نہیں،قبل ازوقت انتخابات آئین کا حصہ ہے،امریکہ طالبان امن معاہدے کا خیر مقد م کرتے ہوئے عملدرآمدیقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ پرامن افعانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، اہم فیصلے غیر منتخب لوگ کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے اور لانے والے دونوں پریشان ، ان ہاؤس تبدیلی مسائل کا حل نہیں،قبل ازوقت انتخابات آئین کا حصہ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کا موقع دینا چاہئے۔وہ جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن میں54ویں ختم بخاری شریف کی دستار بندی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی ،سابق ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان اور معاون اطلاعات عماد اکبر حسان بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اٹھارہ ماہ اٹھارہ بجٹ پیش کئے ،عمران خان جب اقتدار میں نہ تھے تو وہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک سے قرضہ کو خودکشی قراردیتے اور عافیہ کو سودن میں امریکہ سے چھڑانے کے دعویدار تھے آج مقبوضہ کشمیر دنیا کے نقشے پر موجودنہیں یہی وجہ ہے کہ ہم پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کو ایک سکے کے دورخ سمجھتے ہیں ۔