• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات‘ پشاور ہائی کورٹ میں خصوصی موک ایکسرسائز

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پو لیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرہائی کورٹ پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائزکی۔ اس دوران پولیس کو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تربیت دی گئی ۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ ریا خلیل خان کی نگرانی میں ہائی کورٹ پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقا د کیا گیا، ڈی ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ہونے وا لی ایکسر سائز میں ایس ایچ او شرقی انعام خان ،ایس ایچ او غربی، ایس ایچ او مچنی گیٹ اور ایس ایچ او گلبرگ کے ساتھ ساتھ البرک ٹیم اور آر آر ایف کے جوانوں نے حصہ لیا، موک ایکسرسائزز کے دوران ہائی کورٹ کی عمارتوں کا محاصرہ کرکے موجود لوگوں کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی،اسی طرح خصوصی طور پر ترتیب دئے گئے موک ایکسر سائزز میں زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں کو پہنچانےکی مشق بھی کی۔
تازہ ترین