نئی دلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مسلمان اپنے ہی دیس میں پناہ گزین بن گئے۔
جلاؤ گھیراؤ کے بعد کئی بستیاں اجڑ گئیں، مسلمان گھروں کو واپس جاتے ہوئے خوفزدہ ہیں جبکہ امدادی راشن سے گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
نئی دلی میں بلوائیوں سے بی ایس ایف کے مسلمان جوان کا گھر بھی نہ بچ سکا، بار بار التجا کے باوجود پولیس نے مدد نہیں کی۔
سابق پولیس کمشنر اجے راج شرما کا تشدد پر اکسانے والے بی جے پی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی نوجوان نے دلی میں فسادات اور بی جے پی کی مذہب کے نام پر لڑوانے اور مروانے کی پالیسی نظم میں بیان کردی۔