راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں ملتان کے ہاتھوں دوسرا میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اتوار کو ملتان سے لاہور پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔ پیر کو کوئٹہ کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ منیجر اعظم خان نے کہا کہ فلائٹ کی منسوخی کی وجہ سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار تھے ، قلندرز کیخلاف جیت کیلئے پرعزم ہیں۔