• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا، 11 اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے تین اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے میں شدت آتی جارہی ہے ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلا جانا تھا لیکن منتظمین نے کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے لیے نئی تاریخیں تجویز کردی گئی ہیں، جس کے مطابق ٹورنامنٹ چوبیس ستمبر سے تین اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے لیے آج ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا جبکہ کیمپ 5 مارچ کو شروع ہونا تھا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم کے لیے نئی سرگرمیوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں اگلے ایک دو روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا جانا تھا۔ ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔

منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین