• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا کہ امریکا سے ڈومور کیلئے کہا جائے، شیری رحمان

وقت آگیا کہ امریکا سے ڈومور کیلئے کہا جائے، شیری رحمان


سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکا، طالبان معاہدے میں پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے، ہمیں بتایا جائے امریکا کے ساتھ کیا بات ہوئی ہے، وقت آگیا ہے کہ اب امریکا سے ڈو مور کے لیے کہا جائے۔

سینٹ اجلاس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کہ امریکا کے ساتھ کیا طے کیا گیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے کئی سولات اٹھائے ہیں، ویت نام سے امریکی انخلا کے بعد ویت نام کا کیا حال ہوا۔

شیری رحمان نے کہا کہ اس معاہدے پر کچھ سوالات اٹھے ہیں، وزیرخارجہ اس بارے میں ایوان کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار گزشتہ کئی سال سے نہایت مثبت اور تعمیری رہا ہے، پاکستان میں اب کوئی کوئٹہ شوری یا پشاور ہیڈ کوارٹر کا وجود نہیں ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے کے پاکستان پر دورس اثرات مرتب ہوں گے، افغان امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو بلایا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔

تازہ ترین