سکھر (بیورو رپورٹ) چیئرمین نیب کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو طلب کرنے کا سمن واپس لے لیا گیا جبکہ چیئرمین نیب نے غلطی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی ہے۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بڑے بھائی مرحوم علی نواز شاہ کو طلب کیا گیا تھا، جس پر نیب کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ سید خورشید شاہ، شاہ اسپننگ ملز کے پارٹنر ہیں، ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق خورشید شاہ کی اسپننگ ملز میں علی نواز شاہ بھی شئیر ہولڈر ہیں، جے آئی ٹی نے بیان کے لیے علی نواز شاہ سمیت تمام شئیر ہولڈرز کو سمن جاری کیے، نیب سکھر کے علم میں نہیں تھا کہ علی نواز شاہ انتقال کرچکے۔