اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہے کہ جاگیرداروں ،سرمایہ داروں اور وڈیروں نےمل کر غریبوں کولوٹاہے۔نظام بدلے بغیرمحنت کشوں کے حالات تبدیل نہیں ہوسکتے۔ روٹی مہنگی اور گولی سستی ہے،اسٹیل مل اور پی آئی اے کو کسی محنت کش نے تباہ نہیں کیا بلکہ کرپٹ افسر شاہی اور سیاسی مداخلت نے ان اداروں کو تباہ کیا،تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نےملک میں مہنگائی اورغربت کاطوفان برپا کر دیا ہے،اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کوحقوق فراہم کرسکتاہے۔