• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کوروناوائرس سے بچاؤ، ملازمین کیلئے آگاہی مراسلہ

پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بلدیاتی ملازمین کے لئے آگاہی مراسلہ جاری کردیا گیا۔

آگاہی مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہاتھ ملانے اور بغلگیر ہونے سے گریز کریں اور ہر 3 گھنٹے بعد ہاتھ لازمی دھوئیں۔ ٹیلی فون، کمپیوٹر کی بورڈ، مشینری کے استعمال کے وقت دستانے پہنیں۔

آگاہی مراسلے کے مطابق زُکام اور بخار میں مبتلا ملازمین ماسک پہنیں، بخار ہونے کی صورت میں ملازمین کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔

اِس کے علاوہ ملازمین کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ بایئو میٹرک کے استعمال سے بھی گریز کیا جائے۔

تازہ ترین