• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن کے پیسے کا ابھی تک جواب نہ دے سکے، مراد سعید

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر مراد سعید کا ردعمل


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور کرپشن کے پیسے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری کی گفتگو سے سیاست کے حوالے سے ان کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں محض سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فرزند زرداری کو عمران خان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنے اور مودی کو بے نقاب کرنا اتنا برا لگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن کے پیسے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔جو جتنا بڑا ڈاکو ہے وہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے اتنا ہی قریب ہے۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان نے حکومت بچانے کے لیے نواز شریف کو این آر او دے کر لندن بھیجا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کو لندن بھیجنے کے بعد عمران خان قوم سے جھوٹ نہ بولیں۔

تازہ ترین