فیصل آباد میں اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کروالیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کو محلہ داروں نے اغوا کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے گھریلو ملازمہ کے ذریعہ نشہ آور کھیر بھجوائی گئی جسے کھانے کے بعد اہل خانہ بے ہوش ہوگئے۔
اس کے بعد پھر ان کا ڈیڑھ سالہ بچہ اغوا کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد 2 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔
پولیس نے 2 خواتین سمیت 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔