• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کو تشویش، جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروادی

کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کو تشویش، جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروادی


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس معاملے پر جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کراودی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے معاملات پر تشویش ہے، اس حوالے سے او آئی سی کا سربراہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ کل جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرنے جارہے ہیں تاکہ تمام زمینی حقائق کا پتہ چل سکے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی او آئی سی سے بہت توقعات ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر توقعات زیادہ ہوں اور پوری نہ ہوں تو شکایتیں اور مایوسی بھی زیادہ ہوتی ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ بھارت نے جیسے ہی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی تو اس پر تفصیلی غور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اس مسئلے کے حل میں توقعات پر پورا اتریں گے۔

تازہ ترین