کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈر یشن نے چھٹی ایشین مینز ہاکی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی بنگلہ دیش کو دے دی ہے جو17سے27 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ جونیئر ایشین اور ورلڈ کپ رسائی رائونڈ کی جون میں میزبانی کے لئے تیار ہیں۔