کراچی (اسٹاف رپورٹر)بریگیڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پرصدر میں وا قع بس اڈے پر موجود ایک بس پر چھاپہ مار کر 50 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کر لیے ۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر صدر بس اڈے پر کارروائی کی گئی اس دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس سے 50 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کیے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم بس اڈے کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ،پولیس نے بتایا کہ ماسک بھیجنے والے اور کارٹن پر درج نمبرز سے متعلق تفتیش جاری ہے، وا ضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد سےمافیا نے سرجیکل ماسک کی قلت پیدا کی اورکچھ دکاندار اسے مہنگا فروخت کر رہے ہیں ،سندھ حکومت نے ماسک ذخیرہ کرنے والوں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔