• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع شہری قانون، اقوام متحدہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

نئی دہلی (جنگ نیوز، نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے بھارت میں متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست گزار نے سی اے اے کے دائرے کو سنگین قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون ہندوستان آنے والوں کے لیے صرف مذہبی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ قانون چند مخصوص نسلی مذہبی گروپ تک محدود ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت بل ہمارا اندرونی معاملہ ہے جس پر غیر ملکی ادارے کو اعتراض یا درخواست دائر کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔

تازہ ترین