کراچی (ٹی وی رپورٹ)ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک حقیقت ہیں پارٹی میں ان کا بڑا کردار ہے،بلاول سیاست میں نئے ہیں سیکھ جائیں گے،اسحٰق ڈار پر کوئی الزام نہیں ان سے کہوں گا مت آئیں۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت رپورٹس جو مانگ رہی ہے آجائے گی بات عدالت میں ہے اگر آ پ کو پسند نہیں ہے آپ کارروائی کرلیں ان کے خلاف آپ کو کون روک رہا ہے،اگر رپورٹس نہیں بھیجیں بھیج دینی چاہئیں کیا یہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس وقت مجھے آپ یہ بتا دیں کوئی طریقہ ہوتا ہے آپ ایک آدمی کی میڈیکل رپورٹس کوعوامی طور پر بحث کررہے ہیں بالکل یہ آپ کو حق نہیں ہے ۔ آپ نے کہا کہ وہ بیمار نہیں ہیں ہم نے کہا یہ آپ کے اسپتال کی رپورٹ ہے دو ہزار کا پلیٹ لیٹس ہے یہ رپورٹ ہے اگر رپورٹس نہیں آئیں توخط لکھیں پروسیڈ کریں جو بھی آپ کے پاس پروسیجر ہے وہ سزا یافتہ ہیں عدالت سے رجوع کرلیں آپ ایف آئی آر درج کردیں مفرور ظاہر کردیں یہ آپ کے پاس حق ہے انگلینڈ کو خط لکھ رہے ہیں کس بات کے لئے یہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے ان کی بے عزتی ہے ،میں بیمار ہوں تو میر ا حق ہے کہ میں عوام کے سامنے رکھ دوں آپ کو حق نہیں ہے میری خفیہ میڈیکل انفارمیشن لوگوں کے سامنے پھیلاتے جائیں سیاست نہ کریں بیماریوں پر یہ گھٹیا پن ختم کردیں آپ نہ جانے دیتے میں بیمار ہوں میرا حق ہے میں جہاں چاہوں علاج کراؤں آپ نے نہیں کرانے دینا نہ کرانے دیں سیاست حکومت کررہی ہے خط حکومت نے لکھا ہے ۔