پشاور(این این آئی)پشاور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد خواتین دوبارہ پشاور کی تاریخی سنہری مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکیں گی۔25 سال بعد سنہری مسجد کے دروازے خواتین کے لئے کھولے جارہے ہیں۔پشاور صدر میں واقع تاریخی اور قدیم سنہری مسجد میں طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر سے خواتین کے لئے نماز جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔