• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور سوشل ورک کانفرنس، افتتاحی روز 10مقالے پیش

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی میں شروع ہونے والی سوشل ورک کانفرنس کے افتتاحی روز 10مقالے پیش کئے گئے۔ دوپہر سیشن کی صدارت کوہاٹ یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک کے چیئرمین پروفیسر سید نقیب شاہ نے کی ۔ چھ مقالے سماجی بہبود انتظام اور چار سوشل ورک فیلڈ کے موضوع پرتھے۔ جامعہ پشاور کی معلمہ منزہ سلیم نے کہا کہ پاکستان میں کاروبارمیں ہنر کے ذریعے معاشرے میں اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ جامعہ کراچی سے طحٰہ شبیر نے برطانیہ میں جاری اداروں کی جانب سے اوپن ڈیٹا سسٹم کو شفاف اور احتساب کے عمل کیلئے ناگزیر قرار دیا۔بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے سکالرز نے ملک کے مالاکنڈ ڈویژن کے آدھے کسانوں میں موبائل کے استعمال کی سمجھ بوجھ کے وجہ سے زعفران کو مارکیٹ کرنے کے طریقہ کار پر کام کیا ہے جبکہ جامعہ کراچی کی خاتون سکالرز نے اپنے مقالے میں بتایا کہ سمندری ماحولیات کے حوالے سے کوئی خاص ماحول دوست پالیسی نہ ہونے کے باوجود ماس میڈیا کی بدولت عام لوگوں میں سمندری ماحولیات کی آگاہی کافی اہم کردار کر رہی ہے ۔ ایک مقالہ میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے اسکالرز نے مغربی اور اسلامی نظام میں بچوں کی فلاحی پروگراموں کا موازنہ کیا ہے۔
تازہ ترین