• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس ، پشاور میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت

پشاور(خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں پشاور میں ماسک کی قلت اور بلیک میں مہنگے داموں فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ فارماسوٹیکلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر مقبول نے ایک بیان میں ماسک کے مہنگے داموں فروخت کی مذمت اور ماسک مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی اطلاعات کے بعد مافیا نے ایک طرف ماسک کو مارکیٹ سے غائب کردیا تو دوسری طرف بلیک میں اس کی مہنگے داموں فروخت شروع کردی جو سراسر ظلم ہے، ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک میں فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے ماسک بنانے کا آرڈر دیا ہے جو جلد تیار ہوجائیں گے ایسوسی ایشن عوام میں مفت تقسیم کرے گی۔
تازہ ترین