• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دیا، فیصل جاوید

نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دیا، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دیا گیا۔

حکومت نے نوازشریف کو این آر او دینے کا بلاول بھٹو کا الزام مسترد کردیا۔

سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ این آر او ہوتا تو کیس ختم ہوتے، جیسے سرے محل اور سوئس اکائونٹس کے کیس بند ہوئے تھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف کو طبی بنیادوں پر باہر بھیجا ہے ان کے کیسز ختم نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول جو نمبر ڈائل کر رہے ہیں اس سے جواب نہیں آنا، 4سال انتظار کریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ 4سال بعد بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، اپنی توانائیاں بچا کر رکھیں، بلاول کو 11بار لانچ کیا جاچکا، وہ جب نکلتے ہیں عوام نہیں ملتی۔

قومی خبریں سے مزید