اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ۔سماعت کے دوران آصف علی زرداری بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے جس پر انکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جوکہ عدالت نے منظورکر لی۔