• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم

خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم 


سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ سکھر نے نیب کی خورشید شاہ کی ضمانت کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی، خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم کالعدم قرار دیدیا، بدھ کے روزسندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نےسکھر کی احتساب عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے اسیر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کے حکم کیخلاف قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے سماعت ہوئی۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ خورشید شاہ اور انکے 18 ساتھیوں کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملزم اس وقت گرفتار ہے۔

تازہ ترین