• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم آزادی موسیقی، گلوکاروں،ربا ب،طبلہ اور ستارنواز نے میلہ لوٹ لیا

پشاور ( وقائع نگار )پشاور پریس کلب میکے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا میلہ معروف گلوکاروں ٗرباب نواز ٗطبلہ نواز اور ستارہ نواز نے لوٹ لیا گلوکاروں ٗرباب نواز ٗطبلہ نواز ٗستارنواز کی خوبصورت پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے تقریب پشاور پریس کلب کی کلچر کمیٹی نے کلچر جرنلسٹس فوم اور ہنری ٹولنہ کے اشتراک سے منعقد کی تھیں تقریب میں خیبرپختونخوا کے معروف ادیبوں ٗشعراء ٗ گلوکاروں ٗموسیقاروں اور ہنرمندوں نے شرکت کیں کمپیئرنگ کے فرائض معروف ادیب وشاعر امجد علی خادم اور معروف ادیب وشاعر اکبر ہوتی نے سرانجام دیئے معروف گلوکاروں استاد نواب علی ٗ احمد گل استاد ٗ فرح خان ٗفضل اکبر راہی ٗ شاکر زیب نوشہروی ٗ استاد گلنواز ٗاستاد نذیر گل ٗکابل جان ٗماسٹر لیاقت علی ٗ اور دیگر گلوکاروں کی کی خوبصورت گائیگی نے محفل کا مزہ دو بالا کردیا جبکہ معروف رباب نواز استاد گلاب خیل ٗ معروف ستار نواز زین اللہ استاد ٗرباب نواز وقار اتل ٗ استاد سبز علی ٗشوکت سرحد ی کی بہترین پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے حاضرین نےگلوکاروں ٗموسیقاروں ٗرباب نواز وں ٗطبلہ نوازوں اور ستار نوازکو انکی بہترین اور لاجواب پرفارمنس پر خواب داد دی اور یوں رنگا رنگ تقریب رات گئے اختتام پذیر ہوگئی۔ اسی طرح عالمی یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا نے نشتر ہال پشاور میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا ۔جس میں صوبے کے نامور گلوکاروں نے اپنے آواز کا جادو جگایا۔پشتو کے نامور گلوکاروں معیز خان،دل راج ، شاہد ملنگ اور سحرش نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا پروگرام میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میوزیکل نائٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کلچر شمع نعمت نےکہا کہ پروگرام کا مقصد عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران امن امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے لوگ گھروں میں مخصور تھے،اب سیکورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں سے صوبے میں امن لوٹ آیا ہے، اور نشتر ہال میں تواتر کیساتھ ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں، ثقافت کو فروغ دیکر دنیا پر عیاں کریں گے کہ خیبر پختون خوا کے لوگ اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں اور یہاں بسنے والے لوگ امن کے داعی ہیں ۔
تازہ ترین