لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ ساہیوال، پاکپتن، شکرگڑھ، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، کمالیہ، فیصل آباد اور لوئردیر میں بھی بادل برسے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ہفتےکے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، جس کے پیش نظر اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
غیر معمولی بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بتایا جاتا ہے۔