• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں گیم کے شوقین افراد کے لیے ایک خاص بیڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جاپان کے ایک گیمنگ فرنیچر بنانیوالی کمپنی نے گیم کھیلنے والوں کے لیے ایک ایسا بیڈ تیار کیا ہے جس میں اگر آپ تھک جائیں تو لیٹ کر بھی گیم کھیلا جاسکتا ہے۔

اس نرم و ملائم بیڈ پر آپ بیٹھ کر یا لیٹ کر گیم کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیند آنے پر سو بھی سکتے ہیں جبکہ بیڈ میں موبائل فون ہولڈر بھی ہے جس میں آپ اپنے فون کو لگا سکتے ہیں اور اس طرح فون استعمال کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

اگر آپ بھی گیم کے شوقین ہیں اور اس جدید بیڈ کو خریدنا چاہتے ہیں تو آپ یہ بیڈ 1100 ڈالرز میں خرید سکتے ہیں۔

تازہ ترین