• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: موٹر سائیکل سوار کو جلد بازی لے ڈوبی

آسٹریلیا: موٹر سائیکل سوار کی جلدبازی اسے لے ڈوبی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی ہائی وے پرٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک موٹرسائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے لین تبدیل کر رہا تھا کہ اپنی موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور ایک گاڑی سے بری طرح جا ٹکرایا۔

آگے چلتی گاڑی سے زوردار ٹکر کے باعث موٹر سائیکل سوار کئی فٹ دور ہوا میں اُڑتا ہوا سڑک پر گرا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا جس میں نوجوان خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہا۔

تازہ ترین