کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کو 26 ماہ کے طویل عرصے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا خیال آگیا۔ انتخاب میں تاخیر کے باعث پچھلے ہفتے ہونے والے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں باسکٹ بال کے نمائندوں کو حق رائے دہی کا موقع نہیں دیا گیا تھا، ایس او اے کے سکریٹری احمد علی راجپوت نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کوشش ہے کہ سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نئے عہدے داروں کا انتخاب کرلیا جائے۔